20 اپریل 2026 - 13:47
مآخذ: ابنا
امریکی بحری جارحیت کا جلد جواب دیا جائے گا

ایران کے مرکزی عسکری ہیڈکوارٹر کے ترجمان قرارگاه مرکزی خاتم‌الانبیا نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی مبینہ بحری کارروائی کا جلد جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے مرکزی عسکری ہیڈکوارٹر کے ترجمان قرارگاه مرکزی خاتم‌الانبیا نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی مبینہ بحری کارروائی کا جلد جواب دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق، امریکہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرۂ عمان میں ایک ایرانی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، اس کے نیویگیشن نظام کو ناکارہ بنایا اور اپنے اہلکاروں کو جہاز پر اتارا۔

انہوں نے اس کارروائی کو  سمندری ڈکیتی اور مسلح جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اس اقدام کا جواب دیں گی اور اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور ایران اپنی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha